9 مئی واقعات میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمورجھگڑا، کی موجودگی کی تصدیق ، رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری نے 9 مئی واقعات میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمورجھگڑا، عرفان سلیم کی موجودگی کی تصدیق کی تصدیق کردی۔
پشاور میں 9 مئی واقعات کی ویڈیوز کی تصدیق کے معاملے پر پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی رپورٹ تیار ہوگئی، رپورٹ کی کاپی منظر عام پر آگئی۔
پنجاب فرانزک لیبارٹری نے پشاور پولیس کی درخواست پر 9 مئی واقعات کی ویڈیوز اور آڈیو ویژول کا تجزیہ کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یو ایس بی میں موجود 16 ویڈیوز کا فریم بہ فریم تجزیہ کیا گیا، متعدد ویڈیوز میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ کے شواہد نہیں ملے، چند ویڈیوز میں لوگوں اور ٹیکسٹ کے اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے دیصوبائی کابینہ نے 9 مئی کے واقعات کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی ہے۔
سہیل آفریدی اور عرفان سلیم کی2 ویڈیوز میں کلپس جوڑنے کے شواہد بھی سامنے آئے، سہیل آفریدی کی پروفائل تصویر کو 9 مئی کی ویڈیو سے ملا کر دیکھا گیا، سہیل آفریدی کی پروفائل تصویر اور ویڈیو میں موجود شخص ایک ہی ہے،رپورٹ میں عرفان سلیم کی پروفائل تصویر کی بھی ویڈیوز میں موجود ہونے کی تصدیق ہوگئی۔
کامران بنگش کی پروفائل تصویر اور ویڈیو میں موجود شخص ایک ہی قرار دیے گئے، تیمور جھگڑا کی پروفائل تصویر اور ویڈیوز میں موجود شخص میں مطابقت پائی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام تجزیہ صرف ویژول مواد تک محدود رکھا گیا۔
رپورٹ کی تیاری 19 دسمبر سے 23 دسمبر 2025ء کے دوران مکمل کی گئی۔
خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی، پولیس نے ویڈیوز تجزیے کے لیے پنجاب فرانزک لیبارٹری بھیجی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی پروفائل تصویر سہیل آفریدی مئی واقعات ویڈیوز میں کی تصدیق
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔