9 مئی واقعات میں سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا کی موجودگی کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری نے پشاورمیں 9 مئی واقعات کی ویڈیوزکی تصدیقی رپورٹ تیار کر لی جس میں سہیل آفریدی کی ویڈیو موجودگی کی تصدیق کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رپورٹ کے مطابق 9 مئی واقعات میں وزیراعلی سہیل آفریدی ، کامران بنگش ، تیمور جھگڑا اورعرفان سلیم کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی، پنجاب فرانزک لیبارٹری نے پشاورپولیس کی درخواست پر9 مئی واقعات کی ویڈیوز اور آڈیو ویژول کا تجزیہ کیا۔
رپورٹ پشاور کے تھانہ شرقی کی بھجوائی گئی یو ایس بی میں موجود ویڈیوز پر مبنی ہے، یو ایس بی میں موجود 16 ویڈیوز کا فریم بہ فریم تجزیہ کیا گیا، پشاور: متعدد ویڈیوز میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ کے شواہد نہیں ملے، چند ویڈیوزمیں لوگوں اور ٹیکسٹ کے اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
کراچی: غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
رپورٹ کے مطابق سہیل آفریدی اورعرفان سلیم کی دو ویڈیوزمیں کلپس جوڑنے کے شواہد بھی سامنے آئے، سہیل آفریدی کی پروفائل تصویر کو 9 مئی کی ویڈیو سے ملا کر دیکھا گیا، سہیل آفریدی کی پروفائل تصویر اور ویڈیو میں موجود شخص ایک ہی ہے۔
عرفان سلیم کی پروفائل تصویرکی بھی ویڈیوز میں موجود ہونے کی تصدیق ہوگئی، کامران بنگش کی پروفائل تصویر اور ویڈیو میں موجود شخص ایک ہی قرار دیے گئے، تیمور جھگڑا کی پروفائل تصویر اور ویڈیوز میں موجود شخص میں مطابقت پائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق تمام تجزیہ صرف ویژول مواد تک محدود رکھا گیا، رپورٹ کی تیاری 19 دسمبر سے 23 دسمبر 2025 کے دوران مکمل کی گئی، انسداد دہشت گردی عدالت نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی ۔
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
پشاورپولیس نے ویڈیوزتجزیے کے لیے پنجاب فرانزک لیبارٹری بھیجی تھیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کی پروفائل تصویر سہیل آفریدی مئی واقعات کی ویڈیو کی تصدیق کے مطابق
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔