بھارت کو سیاسی مداخلت سے نہیں روکا جا سکتا تو آئی سی سی کو تالا لگا دیناچاہیے،سعید اجمل
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے پاک رکھا جائے، اگر بھارت کو سیاسی مداخلت سے نہیں روکا جا سکتا تو آئی سی سی کا وجود بے معنی ہو جاتا ہے، اسے بند ہوجانا چاہیے۔
کراچی میں پی سی سی ایل کے دوسرے ایڈیشن کی لانچنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ آئی سی سی کو فیئر اینڈ لوو کرکٹ کے اصولوں کے مطابق فیصلے کرنے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر فیصلے غیر جانبدار ہوں گے تو وہی ہوگا جو پاکستان اور دیگر کرکٹ بورڈز چاہتے ہیں، دنیا کی کرکٹ کسی ایک ملک کی مرضی سے نہیں چل سکتی۔
سعید اجمل نے بھارت کے پاکستان نہ آنے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب پوری دنیا پاکستان آ کر کرکٹ کھیل رہی ہے تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے، آئی سی سی کو اس رویے کا نوٹس لینا چاہیے۔
قومی ٹیم کے اسپنر عثمان طارق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ وہ بظاہر اچھے نظر آ رہے ہیں، تاہم پی سی بی کو اس بات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے کہ ہمارے کھلاڑیوں پر بار بار باؤلنگ ایکشن کے اعتراضات کیوں سامنے آتے ہیں یا کیوں لائے جاتے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ فیئر کرکٹ ہی عالمی کرکٹ کے استحکام کی ضمانت ہے اور آئی سی سی کو اس اصول پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آئی سی سی کو
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔