شہرِ قائد میں ایک اور نادرا میگا سینٹر کے قیام کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک : کراچی میں ایک اور نادرا میگا سینٹر کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
نادرا ریجنل ہیڈ آفس کراچی اور ٹی ایم سی کورنگی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر 13 جنوری کو دستخط کئے جائیں گے۔ میگا سینٹر کورنگی، 30 ون ونڈو کاؤنٹرز پر مشتمل ہوگا، جہاں روزانہ 2,500 سے 3,000 درخواست گزاروں کو سہولت فراہم کرنے کی گنجائش ہو گی۔اس کے علاوہ جانشینی سرٹیفکیٹ کاؤنٹر، پاک آئی ڈی کاؤنٹر، سیلف سروس کاؤنٹر، تھیلیسیمیا ٹیسٹ کاؤنٹر، اسلحہ لائسنس کاؤنٹر اور بزرگ شہریوں کے لئے علیحدہ کاؤنٹر بنائے جائیں گے۔
بھارت کا بڑا کرکٹر زخمی ، نیوزی لینڈ سیریز سے آؤٹ،متبادل کون؟
میگا سینٹر میں ایک زونل آفس بھی قائم کیا جائے گا۔
کورنگی، لانڈھی، کورنگی کریک، شاہ فیصل کالونی، ملیر ماڈل کالونی، چکرا گوٹھ، بن قاسم، اسٹیل ٹاؤن، ابراہیم حیدری، قیوم آباد اور گرد و نواح کے دیگر علاقوں کے تقریباً 40 لاکھ شہریوں کو ایک چھت تلے نادرا کی تمام خدمات تک آسان رسائی میسر ہو گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: میگا سینٹر
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔