Islam Times:
2026-07-24@06:26:14 GMT

کراچی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT

کراچی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

گرفتار ملزم کے قبضے سے 16000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے، جبکہ ملزم سے موبائل فون اور غیر قانونی کرنسی ایکس سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کراچی زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی کارروائی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کیا گیا۔ ملزم محمد کونین کو پی ای سی ایچ ایس کراچی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 16000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے، جبکہ ملزم سے موبائل فون اور غیر قانونی کرنسی ایکس سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے۔ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث برآمد ہوئے

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا