Islam Times:
2026-07-24@02:21:57 GMT

کراچی میں جلسہ ہو کر رہے گا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT

کراچی میں جلسہ ہو کر رہے گا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ سندھ کے عوام نے عزت دی لیکن سندھ حکومت نے ٹوپی اجرک کی لاج نہیں رکھی، باغ جناح آنے جانے والے راستے بند کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ریلی کی صورت میں باغ جناح پہنچ رہے ہیں، عوام جلسہ گاہ پہنچے جلسہ ہو کر رہے گا۔ سہیل آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سندھ کے عوام نے عزت دی لیکن سندھ حکومت نے ٹوپی اجرک کی لاج نہیں رکھی، باغ جناح آنے جانے والے راستے بند کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ان شاء اللہ آج کراچی کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا، یہ جلسہ روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن جلسہ تو ہوگا، بلدیہ ٹاؤن جا رہے ہیں وہاں سے پھر بنارس چوک جائیں گے، گولیمار اور پھر گرومندر سے ہوتے ہوئے مزار قائدؒ پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں جو ساتھی اور کارکن ہیں ہمارے ساتھ شامل ہوں، جلد آپ کے ساتھ ہوں گے اور ایک ساتھ مزار قائدؒ جلسہ گاہ جائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن