مزدور تنظیموں کا امریکی جارحیت کے خلاف مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان، ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن پاکستان اور دیگر تنظیموں نے وینزویلا کے خلاف جاری امریکی سامراج کی مسلح جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا، جس میں وینزویلا کے عوام کی سامراج دشمن مزاحمت سے اظہارِ یکجہتی اور امریکی جنگی جنون کی کڑی مذمت کی گئی۔
احتجاجی مظاہرے میں شرکاء نے وینزویلا کے جھنڈے، لاطینی امریکا کے انقلابی رہنما ہوگو شاویز اور وینزویلا کے اغوا شدہ صدر نکولس مادورو کی تصاویر بھی اُٹھا رکھی تھیں۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ناصر منصور نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنی سامراجی سرشت کے عین مطابق غزہ کے بعد وینزویلا پر مجرمانہ جنگ مسلط کر دی ہے۔ یہ ایک شرمناک اور کھلی دہشت گردی ہے کہ ایک خودمختار ملک کے صدر کو طاقت کے زور پر اس لیے اغوا کیا گیا ہے کہ وہ خطے میں امریکی تسلط کے خلاف آواز بلند کر رہا تھا اور تیل و گیس کی آمدن کو عوام الناس کی بہبود کے لیے استعمال کر رہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے مسلط کردہ جنگ صرف وینزویلا کے خلاف نہیں بلکہ خطے اور پوری دنیا کے ان تمام ممالک اور عوام کے خلاف کھلی دھمکی ہے جو سامراجی احکامات سے آزاد ہو کر اپنے مستقبل کا آزادانہ تعین کرنا چاہتے ہیں۔ یہ امریکا ہی تھا جس نے عراق پر حملے، اس کے تیل پر قبضے اور وہاں کے عوام کی تباہی کو جواز فراہم کرنے کے لیے ’’کیمیائی ہتھیاروں ‘‘ کا جھوٹ گھڑا تھا، اب وہی امریکا ایک بار پھر نام نہاد ’’منشیات کی اسمگلنگ ‘‘ کے بہانے صدر مادورو کی حکومت کو اسلحہ کے زور پر تبدیل اور دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر رکھنے والے ملک وینزویلا پر قبضہ اور لوٹ مار کو جائز ٹھہرانا چاہتا ہے۔ وہ ایک ایسی حکومت کی سازش تیار کر رہا ہے جو تیل کے ذخائر امریکی کمپنیوں کے حوالے کر دے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے محنت کش عوام وینزویلا کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، جو اپنی خودمختاری اور سامراجی مداخلت سے آزاد ہو کر اپنے سیاسی اور معاشی راستے کے تعین کے حق کا دفاع کر رہے ہیں۔
نامور ترقی پسند دانشور ڈاکٹر اصغر دشتی نے کہا کہ وینزویلا کے عوام کے خلاف ٹرمپ کی یہ جنگ امریکا نواز نوآبادیاتی نظام مسلط کرنے کی کوشش ہے۔ اس کا مقصد بولیویرین انقلاب کو کچلنا ہے، جس نے امریکا کی حمایت یافتہ اشرافیہ کا تختہ الٹ کر قومی تیل کی دولت عوام کو واپس کی۔ یہ جنگ وینزویلا کے تیل پر ایک بار پھر امریکی کثیر القومی کارپوریشنوں کے قبضے اور سامراجی مفادات کی خدمت کرنے والی کٹھ پتلی حکومت کے قیام کے لیے لڑی جا رہی ہے۔
ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن پاکستان کی جنرل سیکرٹری کامریڈ زہرا خان نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ لاطینی امریکا اور کیریبین میں امریکی مداخلت کی خون آشام تاریخ کی تازہ ترین کڑی ہے، جہاں انتخابات میں مداخلت، جمہوری طور پر منتخب حکومتوں کا تختہ الٹنا، چی گویرا سے لے کر ڈاکٹر آلندے تک انقلابی رہنماؤں کا قتل، عوامی تحریکوں کو کچلنا، خونریزی مسلط کرنا اور تباہی پھیلانا معمول رہا ہے۔
مزدور رہنما نے مزید کہا کہ گوئٹے مالا سے چلی تک، گریناڈا سے پاناما تک، امریکی سامراج ’’مونرو ڈاکٹرائن‘‘ کے مطابق لاطینی امریکا کو اپنی ‘‘ذاتی جاگیر’’ سمجھتا ہے، اور ٹرمپ اسی نوآبادیاتی سوچ کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے جو ہمیشہ محکومی، استحصال اور جبر کی علامت اور خطے کے عوام کی خودمختاری اور حق خود ارادیت کے لیے زہر قاتل ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے برکس ممالک خصوصا چین کی خاموشی نیم رضامندی والی پالیسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
اجتماع میں مطالبہ کیا گیا کہ وینزویلا پر جنگ مسلط کرنے اور ایک خودمختار ملک کے صدر کے اغوا پر ٹرمپ کے خلاف عالمی عدالتِ انصاف میں مقدمہ چلایا جانا چاہیے، اغوا شدہ صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو فی الفور رہا کیا جائے۔ ہمارے حکمرانوں کو ٹرمپ جیسے جنگی جنونی اور اغوا جیسے گھناؤنے جرم میں ملوث شخص کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے پر شرمسار ہونا اور عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔
احتجاجی اجتماع میں دنیا بھر کی تمام جمہوری اور امن پسند قوتوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اس سامراجی جارحیت اور ٹرمپ حکومت کے تحت نوآبادیاتی محکومی کے نئے نظام کو مسلط کرنے کی کوششوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوں۔ احتجاجی مظاہرہ کے نوجوان شرکاء نے امریکی
صدر ٹرمپ کا پتلا بھی جلایا۔
احتجاجی اجتماع میں کامریڈ خالد جونیجو (جئے سندھ محاذ)، حمد بلوچ (نیشنل پارٹی)، کامریڈ گل رحمان (سائٹ لیبر فورم)، ریاض عباسی (نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن)، صحافی شکیل کانگا، عاقب حسین (آلٹرنیٹ)، اظہر جملخ، واحد بلوچ (دانشور)، حسن فاطمی، سائرہ فیروز( یونائٹیڈ ایچ بی ورکرز یونین ) ، اقبال ابڑو، ہمت علی پھلپوٹو (ٹیکسٹائل ورکرز یونین)، اقصیٰ کنول، رابیل ابڑو، مہرو، شہزاد مغل (آلٹرنیٹ)، ندرت بلند اقبال و وسیم جمال اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ویب ڈیسک
گلزار
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وینزویلا کے کے خلاف کے عوام کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم