data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اس سال کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) شہر میں 46 ارب روپے خرچ کرے گی۔اپنے بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اولڈ سٹی ایریا کو جدید شہری سہولیات سے آراستہ کرنا اولین ترجیح ہے ، چند ہفتوں میں پانی کی فراہمی کے لیے کام شروع کردیا جائے گا۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اولڈ سٹی ایریا میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔انہوں نے بتایا کہ پانی چوری پر اسپیشل کورٹ بنائینگے چوری میں ملوث پرائیویٹ اور سرکاری افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔پاکستان تحریک انصاف کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ سہیل آفریدی اگر سیاست کرنے کے لیے آئے ہیں تو ہم حاضر ہیں، اگر وہ پروپیگنڈا اور چیزوں کو مفلوج کرنے کیلیے آئے ہیں تو یہ چیز غلط ہے، باغ جناح بڑا گراؤنڈ ہے اس کو بھرنا آسان نہیں، صاف صاف بولو بندے نہیں ہیں، گراؤنڈ بھرنے کیلئے سندھ حکومت بندے بھی دے، ہم اپنے جیالوں کو بولیں گے چلے جاؤ بھائی باغ جناح۔ان کا کہنا تھاکہ سیاسی سرگرمیوں کیلئے اڈیالہ، لاہور اور کراچی ملتے ہیں، خیبرپختونخوا میں کیوں یہ سرگرمی نہیں کی، حلیم عادل شیخ کہہ رہے ہیں ٹوپی پہنائی ہے، حلیم بھائی آپ نے سہیل آفریدی کو ٹوپی پہنائی ہے، سکیورٹی مہیا کرنے کیلئے کرکٹ کھیلنے والوں کو ہٹایا گیا تھا، سڑک بلاک کرنے کیلئے ہرگز ہم حامی نہیں ہیں، باغ جناح چھوڑو کے ایم سی کے کسی چھوٹے گراؤنڈ میں جلسہ کرلو۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کا کہنا

پڑھیں:

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر مسافر آف لوڈ

کراچی:

ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس کے دوران ایک مسافر کمیل عباس کو مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق تفصیلی جانچ کے دوران مسافر کے پاسپورٹ پر مشتبہ جعلی مہریں پائی گئیں۔ مشتبہ مہروں کی تصدیق انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم (IBMS) کے ذریعے کی گئی، تاہم متعلقہ آمد و روانگی کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہ ہونے پر مہروں کے جعلی ہونے کا شبہ مزید مضبوط ہو گیا۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران مسافر نے بیان دیا کہ اس نے اپنا پاسپورٹ اپنے دوست نعیم کے حوالے کیا تھا، جو اس وقت ملائیشیا میں مقیم ہے اور مبینہ طور پر اسی شخص نے پاسپورٹ پر جعلی پاکستانی امیگریشن مہریں لگوائیں۔ مسافر نے مذکورہ شخص کے رابطہ نمبرز بھی فراہم کر دیے ہیں۔

مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کر کے مقدمہ مزید قانونی کارروائی، جامع تحقیقات اور جعلی امیگریشن مہروں کے استعمال میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل (AHTC) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر مسافر آف لوڈ
  • تیسرے آپریشن کے بعد آنے والی خواتین کا مانع حمل آپریشن کردینا چاہیے، وزیر صحت سندھ
  • بلوچستان: رواں ماہ بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، 41 گھروں کو نقصان
  • تیسرے آپریشن کیلئے آنے والی خواتین کا مانع حمل کا آپریشن کیا جائےگا: وزیر صحت سندھ
  • ایرانی ٹماٹر بھی ریلیف نہ لا سکے، کراچی میں قیمتیں آسمان پر
  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع