کراچی، ایس آئی یو پولیس کا قتل کیس میں ملوث ملزمان سے مقابلہ، دو ملزمان ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے ماڑی پور بدہنی گوٹھ کے قریب ایس آئی یو (اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ) پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران ڈکیتی کے دوران قتل کے مقدمے میں مطلوب دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔
ایس ایس پی ایس آئی یو محمد عمران خان کے مطابق دورانِ ڈکیتی قتل کیس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس آئی یو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔
پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔
مزید پڑھیںایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت؛ تفتیش ایف آئی اے منتقل کرنے کا فیصلہ
کراچی، ایس آئی یو کی دو الگ الگ مقامات پر کارروائیاں، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
ایس ایس پی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے موقع سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے جو وارداتوں میں استعمال ہونے کا شبہ ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی بھی مکمل کی جا رہی ہے۔
ایس ایس پی محمد عمران خان نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔