data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260112-08-23
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مزاحمتی شاعری کی قدر کرتی ہے۔ ہم شعرا کے ان جذبوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو معاشرے میں جدوجہد کو مہمیز دے رہے ہیں اور نوجوانوں کو مایوسی سے نکال کر امید کا پیغام دے رہے ہیں۔ حبیب جالب کی طرح آج بھی شعرا ظلم، جبر اور ناانصافی کی مزاحمت کر رہے ہیں۔ وہ جماعت اسلامی ضلع وسطی کے زیر اہتمام ناظم آباد ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے اشتراک سے شبِ سخن کے عنوان سے دوسرے سالانہ فیملی مشاعرے سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ اسامہ رضی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی معاشرے میں ظلم وزیادتی کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کے ساتھ ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ناظم آباد عید گاہ گراؤنڈ میں فیملی مشاعرہ پروفیسر سحر انصاری کے زیر صدارت ہوا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طٰہٰ سلیم سمیت شہر کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ناظم آباد ٹاؤن چیئرمین سید محمد مظفر اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن چیئرمین عاطف علی خان کی ٹیموں کی زبردست کاوشوں سے اور منتظم مشاعرہ عرفان معطر کے شاندار انتظامات نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ رات گئے تک جاری رہنے والے مشاعرے میں نوجوانوں، خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد سردی کے باوجود آخر تک حاضر رہی۔ ملک کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے شعرا نے اپنا کلام پیش کیا جس پر اہلِ کراچی نے کھل کر داد دی۔ اس موقع پر گلِ داؤدی کی خوبصورت نمائش بھی ہوئی۔ مشاعرے میں ان شعرا نے کلام پیش کیا، انور شعور، خالد عرفان، فرحت عباس شاہ، عنبرین حسیب عنبر، خلیل اللہ فاروقی، نجیب ایوبی، علا الدین خانزادہ، جاوید صبا، رخسانہ صبا، فاضل جمیلی، عمیر نجمی، عمار اقبال، عمران عامی، رحمان فارس، عبد الحکیم ناصف اور دیگر۔ اس موقع پر گراؤنڈ میں اسٹالوں پر خریداروں کا بھی ہجوم رہا۔

جماعت اسلامی ضلع وسطی کا دوسرا سالانہ فیملی مشاعرہ ’’شب سخن‘‘پروفیسر سحر انصاری کی زیرصدارت ہورہا ہے۔ مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی بطور مہمان خصوصی شریک ہیں۔شعرا اپنا کلام پیش کررہے ہیں

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ناظم ا باد ٹاو ن جماعت اسلامی رہے ہیں

پڑھیں:

فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی

(شاہین عتیق) فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ریاست کے خلاف ٹویٹ کیس  کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی ہوگئی۔
ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے فلک جاوید اور صنم جاوید کے کیس کی سماعت  کی،عدالت میں اس بار بھی صنم جاوید کو جیل سے لاکر پیش نہیں کیا گیا جبکہ فلک جاوید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں نیشنل کرائم ایجنسی ایف آئی اے نے درخواست دی کہ دونوں کے کیس کی سماعت جیل میں کی جاے،عدالت نے درخواست کو خارج کر تے ہوے قرار دیا کہ یہ کام ہوم ڈیپارٹمنٹ کا ہے ان سے رابطہ کریں۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

عدالت میں ایف آئی اے نے صنم جاوید اور فلک جاوید کے خلاف چالان پیش کر رکھا ہے۔

  
 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم سپرد خاک، نصف صدی پر محیط سیاسی و تنظیمی خدمات کا باب بند
  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • اسلامی اقدار اور جدید دور
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی