آئی سی سی بھارت کو نہیں روک سکتا تو آئی سی سی بند کردیں، سابق کرکٹر
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260112-08-25
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز اسپنر سعید اجمل نے کرکٹ کے میدانوں میں بھارتی رویے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھارت کو نہیں روک سکتا تو آئی سی سی بند کر دیں۔ سابق کرکٹر سعید اجمل نے کراچی میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی بات ہے امریکا جا کر پاکستانی اسٹارز کھیل رہے ہیں اور پاکستانی کمیونٹی بڑی تعداد میں ان کو دیکھنے آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپنر عثمان طارق دیکھنے میں تو اچھے لگ رہے ہیں، پی سی بی کو ایکشن لینا چاہیے کہ ہمارے کھلاڑیوں کے اوپر کیوں ایکشن کے مسائل آتے ہیں۔ سعید اجمل نے کہا کہ آئی سی سی کو پیغام ہے فیئر کرکٹ ہونی چاہیے، پوری دنیا پاکستان آکر کھیل رہی ہے، بھارت کو کیا درد ہے جو وہ پاکستان نہیں آتا، اگر آئی سی سی بھارت کو نہیں روک سکتا تو پھر آئی سی سی بند کر دیں۔ سابق اسٹار اسپنر نے کہا کہ آئی سی سی کا کام فیئر کرکٹ کروانا ہے، پوری کرکٹ ایک ملک کے کہنے پر نہیں چل سکتی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بھارت کو
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔