Jasarat News:
2026-07-24@06:08:37 GMT

خود کو حساس ادارے کا انسپکٹر ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260112-05-12
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میرپورخاص پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے والے جعلی انسپیکٹر کو گرفتار کرلیا۔ ٹاؤن پولیس نے گزشتہ روز شاہزیب ولد عبدالحمید بھٹی کی فریاد پر تعلقہ سندھڑی کے علاقے پھلاڈیوں کے رہائشی ہمایوں مصطفیٰ گجر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیا۔تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم خود کو مبینہ طور پر حساس ادارے کا انسپیکٹر ظاہر کرکے شہریوں کو سرکاری ملازمت دلوانے کے جھانسے میں مبتلا کرتا تھا۔ فریادی شاہزیب بھٹی نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ ملزم نے سرکاری نوکری دلوانے کے عوض اس سے ساڑھے چھ لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی، تاہم نہ تو نوکری دلوائی گئی اور نہ ہی رقم واپس کی گئی فریادی کے مطابق جب اس نے اپنی رقم کی واپسی کے لیے ملزم سے رابطہ کیا تو حیدرآباد روڈ پر واقع ایک نجی ریسٹورنٹ میں ملاقات کے دوران ملزم نے اسے پسٹل دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ اس موقع پر ملزم کے ہمراہ دو نامعلوم افراد بھی موجود تھیٹاؤن پولیس کے سب انسپیکٹر اور کیس کے تفتیشی افسر عبدالرشید راجپوت نے گرفتار ملزم کو سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ ون کی معزز عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے ملزم سے مزید تفتیش کے لیے تین روزہ پولیس ریمانڈ منظور کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم سے دورانِ تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں جبکہ اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا