data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسرائیل نے ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کی کھل کر حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون سار نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران میں احتجاج کرنے والوں کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام آزادی کے حق دار ہیں اور اسرائیل کو ایرانی عوام سے کوئی دشمنی نہیں، بلکہ مسئلہ ایرانی حکومت سے ہے، جسے انہوں نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کی سب سے بڑی سرپرست قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت نہ صرف اسرائیل بلکہ پورے خطے اور عالمی برادری کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے بھی ایران میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آزادی کے مظاہرے پورے ایران میں پھیل چکے ہیں اور اسرائیل ایرانی عوام کی جدوجہد آزادی کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے مظاہروں کے دوران معصوم شہریوں کے قتل کی مذمت بھی کی۔

کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے امید ظاہر کی کہ ایرانی قوم جلد جبر اور ظلم سے نجات حاصل کرے گی، اور جب وہ دن آئے گا تو اسرائیل اور ایران ایک بار پھر اپنے عوام کے پُرامن اور خوشحال مستقبل کے لیے شراکت دار بن سکیں گے۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی، جس میں ایران میں جاری مظاہروں کے علاوہ غزہ اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ 14 روز سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، اور ایک ایرانی انسانی حقوق تنظیم کے مطابق ان مظاہروں کے دوران اب تک 192 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایران میں کہ ایران

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل