قطر: سابق بھارتی نیوی افسر کی جاسوسی کے الزام میں دوبارہ گرفتاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
قطر میں سابق بھارتی نیوی افسر کمانڈر پرنندو تیواری کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ (MEA) نے اس گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ وزارت کے مطابق یہ گرفتاری دسمبر 2025 میں ایک عدالتی فیصلے کے بعد عمل میں آئی۔
وزارتِ خارجہ کا مؤقفبھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے میڈیا کو بتایا کہ پرنندو تیواری کو گزشتہ ماہ ایک ایسے مقدمے میں گرفتار کیا گیا جو قطر میں کافی عرصے سے چل رہا تھا۔ اس کیس میں کئی اور افراد بھی گرفتار ہیں، تاہم وہ بھارتی شہری نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا ’بھارتی سفارت خانہ تیواری اور ان کے اہلِ خانہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔ گرفتاری عدالتی فیصلے کے بعد ہوئی ہے اور چونکہ معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے، اس لیے اس سے زیادہ تبصرہ مناسب نہیں۔‘
2022 میں پہلی گرفتاری کا پس منظرواضح رہے کہ پرنندو تیواری کو اگست 2022 میں قطر میں پہلی مرتبہ گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت ان کے ساتھ بھارتی نیوی کے مزید 7 سابق افسران کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔ اس وقت وہ بھارتی بحریہ کے سات دیگر سابق اہلکاروں کے ساتھ ایک نجی دفاعی نوعیت کی کمپنی دہرہ گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز میں کام کر رہے تھے۔
میڈیا رپورٹس اور دیگر ذرائع کے مطابق ان آٹھوں افراد پر جاسوسی کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جن کا تعلق مبینہ طور پر دفاعی نوعیت کے کام اور ممکنہ طور پر حساس فوجی ٹیکنالوجی سے جوڑا گیا۔
سزائے موت اور بھارت کا ردِعملاکتوبر 2023 میں قطری عدالت نے ان تمام 8 سابق بھارتی نیوی اہلکاروں کو سزائے موت سنائی تھی، جس پر بھارت نے شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے فیصلے کو انتہائی چونکا دینے والا قرار دیا تھا۔
بھارتی حکومت کی سفارتی مداخلت کے بعد فروری 2024 میں ان آٹھوں افراد کو رہا کر دیا گیا۔
7 اہلکار وطن واپس، تیواری قطر میں روک لیے گئےرہائی کے بعد 7 سابق نیوی اہلکار بھارت واپس آ گئے تھے، تاہم پرنندو تیواری کو قطر میں ہی رکنے کا حکم دیا گیا کیونکہ ان کے خلاف کچھ اضافی الزامات کے تحت قانونی کارروائی جاری تھی۔
معاملہ تاحال عدالت میںوزارتِ خارجہ کے مطابق پرنندو تیواری کا کیس اب بھی عدالت میں زیرِ سماعت ہے اور اسی وجہ سے بھارتی حکومت اس پر مزید تفصیلات فراہم نہیں کر رہی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی نیوی کے بعد
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔