ایرانی مظاہرے بے قابو؛ انسانی حقوق تنظیم کا 500 سے زیادہ ہلاکتوں کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہرے انتہائی خطرناک صورت حال اختیار کرتے جا رہے ہیں، جہاں انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق صرف 2 ہفتوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ایچ آر اے این اے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک 490 مظاہرین اور 48 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 10 ہزار 600 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ ان اعداد و شمار نے ایران کی داخلی صورتحال پر عالمی سطح پر شدید تشویش کو جنم دے دیا ہے۔
انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج 2022 کے بعد ایران میں سامنے آنے والے سب سے بڑے اور شدید مظاہرے ہیں، جو نہ صرف دارالحکومت بلکہ متعدد صوبوں اور بڑے شہروں تک پھیل چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین حکومتی پالیسیوں، معاشی مشکلات اور سیاسی پابندیوں کے خلاف سڑکوں پر نکلے، تاہم سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم کے باعث صورتحال مزید بگڑ گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران میں آزاد صحافت پر پابندیوں کے باعث ہلاکتوں اور گرفتاریوں کے اعداد و شمار کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں جب کہ ایرانی حکومت نے تاحال کسی قسم کی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کیں۔
دوسری جانب امریکا کی جانب سے ایران کے معاملے پر سخت بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کے حق میں مداخلت کے اشارے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی فورسز نے طاقت کا استعمال جاری رکھا تو امریکا خاموش تماشائی نہیں بنے گا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف مختلف سخت آپشنز پر بریفنگ دی جا چکی ہے، جن میں فوجی حملے، خفیہ سائبر کارروائیاں، سخت معاشی پابندیاں اور حکومت مخالف عناصر کو آن لائن مدد فراہم کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔
گزشتہ شب ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے اور امریکا کے پاس نہایت سخت اور فیصلہ کن آپشنز موجود ہیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ ایرانی اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے میں ہیں اور یہ کہ ایران کی قیادت نے ہفتے کے روز مذاکرات کی خواہش ظاہر کی ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ ان بیانات کے بعد عالمی منڈیوں اور خطے میں بے چینی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ایران کی جانب سے امریکی بیانات پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی غلط اندازے یا مداخلت کی قیمت انتہائی بھاری ہو گی۔ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو اسرائیل سمیت خطے میں موجود تمام امریکی فوجی اڈے اور بحری جہاز ایران کے جائز اہداف ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایران میں کے مطابق کہ ایران
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی