data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: محکمہ تعلیم حکومت سندھ نے آئندہ تعلیمی سیشن 2026/27 سے موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول میں ممکنہ تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس مجوزہ فیصلے کی بنیاد حالیہ برسوں میں موسم کی شدت کے بدلتے ہوئے رجحانات کو قرار دیا جا رہا ہے، جہاں دسمبر کے بجائے جنوری میں سردی زیادہ شدید ہو جاتی ہے۔ تعلیمی حکام کے مطابق اس معاملے کو محکمہ تعلیم کی آئندہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا جا رہا ہے، جس کے بعد حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر اسٹیئرنگ کمیٹی نے اس تجویز کی منظوری دے دی تو کراچی سمیت پورے سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات دسمبر کے آخری عشرے کے بجائے جنوری کے آغاز میں دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے یہ مشاہدہ کیا جا رہا ہے کہ سندھ میں دسمبر کے دوران موسم نسبتاً معتدل رہتا ہے جب کہ جنوری میں سرد ہوائیں چلنے کے باعث درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گر جاتا ہے۔ ایسے حالات میں یکم جنوری سے اسکول کھلنے کے باعث طلبہ کو شدید سردی میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنی پڑتی ہیں۔

رواں تعلیمی سیشن میں بھی اسی نوعیت کی صورتحال سامنے آئی، جہاں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے فوراً بعد سردی کی شدت میں غیرمعمولی اضافہ ہو گیا۔ اس کے نتیجے میں طلبہ، اساتذہ اور والدین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق اسی تناظر میں وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کی منظوری سے طلبہ کی سہولت کے لیے فوری اقدام کرتے ہوئے اسکولوں کے اوقات میں 2 ہفتوں کے لیے تبدیلی کی گئی ہے۔ اس فیصلے کے تحت 12 جنوری سے 26 جنوری تک اسکول صبح 9 بجے شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمی تغیرات کے باعث تعلیمی کیلنڈر میں لچک پیدا کرنا ناگزیر ہو چکا ہے، تاکہ بچوں کی صحت اور حاضری متاثر نہ ہو۔ والدین کی بڑی تعداد بھی اس بات پر زور دے رہی ہے کہ شدید سردی کے دوران کم عمر بچوں کو صبح سویرے اسکول بھیجنا مشکلات اور بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ اسی لیے محکمہ تعلیم اب مستقل بنیادوں پر اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر اسٹیئرنگ کمیٹی نے مجوزہ تبدیلی کی منظوری دے دی تو نئے تعلیمی کلینڈر کے تحت جنوری 2027 کے پہلے عشرے میں موسم سرما کی تعطیلات متوقع ہوں گی۔ اس فیصلے کا اطلاق سرکاری اور نجی دونوں تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا اور بدلتے موسمی حالات کے مطابق تعلیمی نظام کو ہم آہنگ بنانا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: موسم سرما کی تعطیلات محکمہ تعلیم کے مطابق رہا ہے

پڑھیں:

27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران پاکستان ریلوےکو(pakstan railways) کو 90کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کمائی ہوئی، 4 لاکھ سے زائد مسافروں نے ٹرین سے سفر کیا ۔

27 مئی سے یکم جون کے دوران ریلویز نے 90 کروڑ تیس لاکھ روپے کمائے۔ 27 جون کو 8 کروڑ 70 لاکھ ،28 جون کو 13 کروڑ 80 لاکھ روپے ریلوے کی کمائی میں آئے ۔

مزید پڑھیں:حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان

29 مئی کو 14 کروڑ 80 لاکھ اور 30 مئی کو ریلوے نے 17 کروڑ روپے کمائے۔ 31 مئی کو 16 کروڑ 70 لاکھ اور یکم جون کو پاکستان ریلوے نے 19 کروڑ 30 لاکھ کمائے ۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
  • سندھ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 46 گرڈ اسٹیشن بند، درجنوں شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
  • عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی