data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260112-05-7
سکھر (نمائندہ جسارت) جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز سندھ کے کنوینر علیم قریشی اور صوبہ سندھ کے چیئرمین بشیر احمد چنہ اے نے کہا ھے کہ چند ماہ سے عدالتی فیصلے کو جواز بنا کر نجی تعلیمی اداروں کو نہ صرف ہراساں کیا جا رہا ہے بلکہ ان اداروں اور ان سے وابستہ افراد کی کردار کشی اور میڈیا ٹرائل کیا جارھا ھے، عدالتی فیصلے کی آڑ میں نجی تعلیمی اداروں کو ہراساں کرنے کے بجائے فیصلے کے مطابق مستحقین کو ریلیف اور مستحق بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے اقدامات کیئے جائیں اور فری ایجوکیشن ایکٹ پر مکمل عل درآمد یقینی بنایا جائے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہ کرے اور اداروں سے توقعات وابستہ کر لی جائیں، ہفتے کے روز پی آئی سندھ کے دفتر واقع مینارہ روڈ سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے انکا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں مگر ہم سمجھتے ہیں کہ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ اور ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ عدالت میں فری ایجوکیشن ایکٹ 2013 کی تشریح اور نجی تعلیمی اداروں کا موقف پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ساتھ ہی ہم یہ مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ اس وقت جب سالانہ امتحانات محض دو ماہ کی دوری پر ہیں ہمیں اپنی تمام توجہ تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں پر مرکوز کرنے دی جائے اور قابل عمل طریقہء کار تشکیل دینے تک ایکٹ پر عمل درآمد موئخر کیا جائے۔ حکومتی رویہ %10فری شپ قانون پر عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے کیونکہ فری ایجوکیشن ایکٹ 2013 پر عمل اس وقت ہی ممکن ہے۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نجی تعلیمی اداروں عدالتی فیصلے

پڑھیں:

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر

سٹی 42: سندھ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ انسانی حقوق کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے، ان کی تعیناتی سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی۔

 محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر کو پانچ سال کی مدت کے لیے کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ سابق چیئرپرسن اقبال احمد ڈیتھو کو عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن کا منصب خالی تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نئی تقرری سے کمیشن کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی اقدامات کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سابق نگران وزیر اعلی سندھ بھی رہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی برآمد کرنے کا مطالبہ، ماضی میں اس فیصلے سے کیا نقصان ہوا؟
  • نابالغ بچے کا نان نفقہ کسی معاہدے سے ختم نہیں کیا جا سکتا: لاہور ہائیکورٹ