کراچی میں سردی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 6 ڈگری تک پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
کراچی:
شہر قائد میں بلوچستان کی جانب سے یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے جس کے سبب آج دوسرے روز بھی رواں سیزن کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مجموعی طور پر کم سے کم درجہ حرارت 8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں سب سے کم درجہ حرارت جناح ٹرمینل پر 6 ڈگری، گلستان جوہراور شاہراہ فیصل پر 9، ماڑی پور میں 10 اور بن قاسم پر 10.
کراچی میں آج رواں سیزن کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ
شہر میں گزشتہ روز 8.9 ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خُشک رہے گا، کل کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے جبکہ شمال مشرقی سمت سے 5 تا 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے خُشک ہوائیں متوقع ہیں۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 15 سے 60 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا کراچی میں
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔