پنجاب میں آج بھی شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر موٹرویز ٹریفک کیلئے بند
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق حفاظتی اقدامات کے تحت موٹروے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔
اسی طرح موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک جبکہ موٹروے ایم فور شیر شاہ سے فیصل آباد تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ موٹروے ایم فائیو سکھر سے شیر شاہ تک اور موٹروے ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک بھی شدید دھند کے باعث بند ہے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حدِ رفتار کم رکھیں اور دھند چھٹنے تک محفوظ مقامات پر قیام کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹروے ایم
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔