تین روزہ فیوچر منرل فورم 2026سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
تین روزہ فیوچر منرل فورم 2026سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2026 سب نیوز
ریاض (سب نیوز)تین روزہ فیوچر منرل فورم 2026 سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہوگا،فیوچر منزل فورم 13جنوری سے 15 جنوری تک جاری رہے گا،وزیر پیڑولیم علی پرویز ملک اس فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے
پاکستان اپنی معدنیات، منرلز اور زمین میں چھپے خزانوں کو شو کیس کریگا،فیوچر منزل فورم میں پاکستان سے مائنز، منزلز اور قدرتی وسائل سے جڑے اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے ،سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر بن ابراہم الخریف نے پاکستان پویلین کے ڈیزائن کو پسند کیا،سعودی نائب وزیر صنعت و معدنیات خالد بن صالح المندئفر کا پاکستان کی شمولیت پر مسرت کا اظہار، 13پاکستانی کمپنیاں ایف ایم ایف 2026 میں شرکت کررہی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمری پولیس”مشن سیف ونٹر”کے تحت برفباری کے متوقع چیلنج کو محفوظ سیاحت میں بدلنے کے لئے مکمل تیار مری پولیس”مشن سیف ونٹر”کے تحت برفباری کے متوقع چیلنج کو محفوظ سیاحت میں بدلنے کے لئے مکمل تیار ٹانک میں پولیس بکتر بند پر آئی ای ڈی حملہ؛ ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید ایف آئی اے کی کارروائی، سی پیک پروجیکٹس کے بہانے شہری سے کروڑوں کی جائیداد ہتھیانے والے ملزمان پکڑے گئے ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا عبوری صدر قرار دے دیا، نئی تصویر جاری کردی ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہیں: ایرانی وزیر خارجہ ایک سال میں پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنا کر دکھائیں گے، عارف حبیبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔