تاریخ میں پہلی مرتبہ 100 فیصد میرٹ پر بھرتیاں کر رہے ہیں، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ نئے بھرتی نظام کے تحت امیدواروں سے آن لائن ٹیسٹ لیا جائیگا۔ انکی اہلیت اور قابلیت کی شفاف انداز میں جانچ ہوگی اور کامیاب امیدواروں کو ایک گھنٹے کے اندر تقرری نامے جاری کیے جائینگے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سو فیصد میرٹ پر نوکری دے رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں سرکاری نوکریوں کی خرید و فروخت، کرپشن اور اقرباء پروری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام سے کیا گیا یہ وعدہ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے اور اس پر عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوامی اعتماد کی بحالی اور شفاف طرز حکمرانی کے لیے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ خزانہ میں 111 سرکاری آسامیوں پر سو فیصد میرٹ اور پیپر لیس بنیادوں پر آن لائن بھرتیوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
سرفراز بگٹی نے اس اقدام کو کرپشن کے خاتمے اور ادارہ جاتی اصلاحات کی جانب ایک تاریخی قدم قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ نئے بھرتی نظام کے تحت امیدواروں سے آن لائن ٹیسٹ لیا جائے گا۔ ان کی اہلیت اور قابلیت کی شفاف انداز میں جانچ ہوگی اور کامیاب امیدواروں کو ایک گھنٹے کے اندر تقرری نامے جاری کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی نظام کا آغاز محکمہ خزانہ سے کیا جا رہا ہے، جسے مرحلہ وار صوبائی حکومت کے تمام دیگر محکموں تک توسیع دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گڈ گورننس، شفافیت اور جوابدہی کے فروغ کے لیے حکومت بلوچستان پرعزم ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرٹ، شفافیت اور عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل ہی بلوچستان حکومت کی حکمرانی کی بنیاد ہے، اور ایسے اقدامات نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اہل افراد کو ان کا حق دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی نے کہا کہ
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔