حکومت کا بجلی کے صارفین کے لئے ریلیف کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
حکومت نے بجلی کے صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت نے بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں رد و بدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں سماعت کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سبسڈی کو ایڈجسٹ کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ٹیرف میں اضافے کی ضرورت باقی نہیں رہی۔ پاور ڈویژن حکام کے مطابق جولائی سے اب تک انرجی مکس میں نمایاں تبدیلی آئی ہے، جس کے اثرات بجلی کی مجموعی لاگت پر پڑے ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صارفین پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور بجلی کے نرخ موجودہ سطح پر برقرار رکھے جائیں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف کیٹیگریز کے صارفین کو مجموعی طور پر 629 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق سال 2024 میں بجلی کے شعبے کی مالی ضروریات 3 ہزار 768 ارب روپے تھیں، جبکہ 2026 کے لیے مالی ضروریات کا تخمینہ 3 ہزار 379 ارب روپے لگایا گیا ہے۔پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہ انڈسٹریل کراس سبسڈی کو 225 ارب روپے سے کم کر کے 102 ارب روپے کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کمپنیوں کی نااہلیوں کا بوجھ صارفین پر منتقل نہیں کیا جا رہا۔ اسلام آباد میں حکام نے مزید بتایا کہ نیا بلنگ سسٹم جلد شروع کیا جا رہا ہے، جس سے نظام میں شفافیت آئے گی۔ پاور ڈویژن نے نیپرا سے درخواست کی کہ وہ حکومت کی درخواست پر جلد فیصلہ کرے تاکہ پالیسی پر بروقت عملدرآمد ممکن ہو سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاور ڈویژن ارب روپے بجلی کے
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔