بوتلوں میں پیٹرول فروخت پر مکمل پابندی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں بوتلوں میں پیٹرول فروخت کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔
کوہاٹ میں بوتلوں میں پیٹرول فروخت پر 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی،ڈی سی کوہاٹ نے ضلع بھر میں بوتلوں میں پیٹرول فروخت پر مکمل پابندی کا اعلان کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) کوہاٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
بھارت کا بڑا کرکٹر زخمی ، نیوزی لینڈ سیریز سے آؤٹ،متبادل کون؟
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔