سہیل آفریدی کو دہشتگردوں سے اتنی ہمدردی ہے تو افغانستان چلے جائیں، طلال چودھری
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
سہیل آفریدی کو دہشتگردوں سے اتنی ہمدردی ہے تو افغانستان چلے جائیں، طلال چودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کو دہشتگردوں سے اتنی ہمدردی ہے تو افغانستان چلے جائیں۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی نے ایک بار پھر ابہام پیدا کیا ہے، سہیل آفریدی نے کہا ہمیں افغانستان کودہشت گردی کے شواہد دینے چاہئیں، کیا آپ کونہیں پتا دہشت گرد کہاں سے آتے ہیں، دنیا کے دودرجن ممالک افغانستان سے دہشت گردی کی تصدیق کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا ابہام جان بوجھ کر پیدا کر رہے ہیں، دہشت گردوںسے نرم رویے کی کوئی تو وجہ ہے، گیارہ سال سے پی ٹی آئی کے کسی لیڈر، وزیریا مشیر پرحملہ نہیں ہوا، کالعدم دہشت گرد تنظیمیں افغانستان میں موجود ہیں۔وزیرمملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا افغانستان کے لیے کیوں نرم گوشہ رکھتے ہیں، قومی بیانیے کے خلاف کوئی ابہام برداشت نہیں کیا جائے گا، دہشت گردوں کیخلاف نرم رویہ ناقابل برداشت ہے، آپ کو بھی وہی اٹھا کرپھینکیں گے جہاں ان کو پھینکنا ہے۔طلال چودھری نے کہا کہ اتنی ہمدردی ہے تو افغانستان چلے جائیں، ہمارے 1200 سے زائد لوگ شہید ہوئے، آپ کوکتنا خون چاہیے جس سے آپ کی غیرت جاگے، دہشتگردوں سے اتنی ہمدردی ہے تو ان کے پاس افغانستان چلے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کے سروں سے فٹ بال کھیلے گئے، سٹریٹ موومنٹ چلانا ضروری یا شہدا کیساتھ کھڑا ہونا ضروری ہے،آپ سمجھتے ہیں جتنا فساد ہوگا توریاست کمزور اور بلیک میل ہوگی، آپ دہشت گردوں سے نرم رویہ رکھ کر ریاست کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔وزیرمملکت داخلہ نے کہا کہ اگرآپ کے کسی رہنما نے دہشت گردوں کیخلاف ابہام پیدا کیا توکوئی نرمی نہیں رکھیں گے، اگرافغانستان سے اتنی محبت ہے وہاں چلے جائیں ورنہ ہم چھوڑ آتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرترقی پانے کیلئے تمام اثاثے ڈکلیئر کریں،ایف بی آر کا افسران کو انتباہ ترقی پانے کیلئے تمام اثاثے ڈکلیئر کریں،ایف بی آر کا افسران کو انتباہ وفاقی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں کو 85لاکھ کا نقصان پہنچادیا دہشتگردوں کے بیانیے کا ڈٹ کر مقابلہ، پیغام امن ہر گھر تک پہنچایا جائیگا، عطا تارڑ ریڈیو پاکستان پر حملے میں پی ٹی آئی کے لوگ براہ راست ملوث نکلے، عظمی بخاری جوڈیشل کمیشن اجلاس، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری وزیراعظم کی نیووٹیک کیو اپرینٹس شپ قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دہشتگردوں سے اتنی ہمدردی ہے تو طلال چودھری سہیل آفریدی نے کہا
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 24 مئی ٹرین حادثے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کئے، آپریشن کا سلسلہ مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں شروع کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ہندوستانی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوئے، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گرد کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہے، عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی، ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔