Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:16:39 GMT

ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT

ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہےکہ ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ پرتشدد مظاہروں کے دوران مظاہرین میں ہتھیار تقسیم کیے گئے، جس کے شواہد موجود ہیں، جبکہ صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کو حالیہ مظاہروں کے دوران سنگین چیلنجز کا سامنا رہا، تاہم ریاستی اداروں نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور اب حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مظاہرین میں اسلحہ تقسیم کیے جانے کی فوٹیجز موجود ہیں اور گرفتار افراد کے اعترافی بیانات جلد جاری کیے جائیں گے۔عباس عراقچی کے مطابق ایران میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران ساڑھے تین سو کے قریب مساجد کو آگ لگائی گئی.

لیکن سیکیورٹی فورسز نے اشتعال انگیزی کے باوجود صبر و ضبط سے کام لیا۔ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر مظاہرین کے مطالبات جائز تھے اور حکومت ان مطالبات کو سن بھی رہی تھی. تاہم سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مداخلت سے متعلق بیان کے بعد مظاہرے پرتشدد رخ اختیار کر گئے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ عباس عراقچی اور امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وِٹکوف کے درمیان کمیونیکیشن چینل بحال ہے  اور جب بھی ضرورت پیش آئی، اسی چینل کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ کیا جائے گا۔ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، چاہے وہ سفارتی مذاکرات یا دفاعی اقدامات ہوں۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے لیے

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان