وزیراعظم کا نیوٹیک کی کارکردگی پر اظہار اطمینان، اپرینٹس شپ قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
فائل فوٹو۔
وزیرِاعظم کی زیرصدارت پیشہ ورانہ تربیت کے نئے متعارف کردہ ایکوسسٹم پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیوٹیک کی حالیہ کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔
وزیراعظم نے تکنیکی و فنی تربیتی پروگرامز کے نئے اہداف کا تعین کرنے اور اپرینٹس شپ قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی افرادی قوت کو عالمی سطح پر مسابقت کیلئے بین الاقوامی سرٹیفکیشنز کی فراہمی خوش آئند ہے۔
انھوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں پاکستانی افرادی قوت کی کھپت کیلئے وزارت خارجہ اور وزرات اوورسیز پاکستانی اقدامات میں تیزی لائیں، پاکستانی نوجوان افرادی قوت صلاحیتوں سے بھرپور ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے نیووٹیک کے ذریعے مفصل پروگرام کا آغاز کیا، نیوٹیک کے تحت تکنیکی و فنی تربیتی پروگرامز کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
انھوں نے ہدایت کی کہ طلبا اور اساتذہ کیلئے بائیومیٹرک نظام کے تحت حاضری کا نظام لاگو کیا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی اداروں کے ساتھ تعاون یقینی بناتے ہوئے نیوٹیک کے پروگرامز کو وسعت دی جائے، زیادہ سے زیادہ افرادی قوت کو تربیت فراہم کی جائے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بین الاقوامی سرٹیفکیشن کےساتھ تربیت کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ نیوٹیک کےتحت جن اداروں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، ان کی رکنیت معطل کرکے کارروائی کی جائے۔
انھوں نے کہا کہ نیوٹیک کے نظام کی مکمل ڈیجیٹائزیشن و آن لائن مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افرادی قوت نے کہا کہ انھوں نے
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔