لاہور ایئر پورٹ، امیگریشن کاؤنٹرز کم، سامان کیلئے طویل انتظار، شہری پریشان
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
کراچی (نیوزڈیسک)شہرقائد اور لاہور ایئرپورٹس پر امیگریشن کاؤنٹرز کی کمی اور سامان کی کلیئرنس میں طویل انتظار کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ صورتحال کا وزارتِ دفاع نے نوٹس لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکریٹری وزارتِ دفاع نے ایئرپورٹس پر بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بیرونِ ملک سے آنے والے ہم وطنوں کو واضح بہتری محسوس ہونی چاہیے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کو مسافروں کی امیگریشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے کاؤنٹرز میں اضافے، داخلی دروازے کھولنے اور جدید سیکیورٹی اسکیننگ مشینیں نصب کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔