ایپل نے عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ میں سبقت حاصل کر لی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
دنیا کی معروف اسمارٹ فون کمپنی ایپل ہمیشہ مقبول رہی ہے لیکن اس سال متعارف شدہ آئی فون 17 اور آئی فون 17 ایئر سیریز نے اس کی آمدنی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟
کاؤنٹرپوائنٹ کی پیر کو جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنہ 2025 میں عالمی اسمارٹ فون کی ترسیلات میں سالانہ بنیاد پر 2 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں بڑھتی ہوئی طلب اور اقتصادی رفتار ہے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے عالمی مارکیٹ میں 20 فیصد حصہ حاصل کیا جو سب سے زیادہ ہے اور یہ طلب میں مضبوطی اور آئی فون 17 سیریز کی فروخت کے باعث ممکن ہوا۔
مزید پڑھیے: کیا آئی فون 17 سیریز میں سم سلاٹ نہیں ہوگی؟
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مینوفیکچررز نے سال کے آغاز میں ترسیلات کو بڑھا کر ٹیرف سے آگے نکلنے کی کوشش کی لیکن سال 2025 کے وسط تک اس کا اثر کم ہو گیا اور سال کے دوسرے نصف میں ترسیلات کی مقدار تقریباً متاثر نہیں ہوئی۔
سام سنگ دوسرے نمبر پر رہا جس کا مارکیٹ شیئر 19 فیصد تھا جبکہ شیاؤمی تیسرے نمبر پر رہا جس کا حصہ 13 فیصد تھا اور جس کی بنیاد ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں مستحکم طلب ہے۔
مزید پڑھیں: وہ 7 ممالک جہاں آئی فون 17 کی قیمت پوری دنیا سے کم ہے
مزید برآں کاؤنٹرپوائنٹ کے تحقیقاتی ڈائریکٹر تارون پاتھک کے مطابق سنہ 2026 میں عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ میں کمی متوقع ہے کیونکہ چپ کی کمی اور بڑھتی ہوئی اجزا کی قیمتوں کی وجہ سے چپ بنانے والے زیادہ تر بجائے موبائل ہینڈسیٹس کی جگہ اے آئی ڈیٹا سینٹرز کو ترجیح دے رہے ہیں ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی فون 17 آئی فون برتری آئی فون سبقت لے گیا عالمی فون مارکیٹ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی فون 17 ا ئی فون برتری ا ئی فون سبقت لے گیا عالمی فون مارکیٹ اسمارٹ فون ا ئی فون 17
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمتیں نافذجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔
عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہمعاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ
ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔
اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا