اسپیکر نے کہا محمود اچکزئی کا جمعرات کو نوٹیفکیشن ہوجائے گا، اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی کا جمعرات کو نوٹیفکیشن ہوجائے گا۔
اسد قیصر نے کہا کہ اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات میں پیپلز پارٹی ارکان بھی موجود تھے، جمعرات کو اپوزیشن لیڈر تعیناتی کا عمل مکمل ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے ایوان میں کل لیڈر آف اپوزیشن کے لیے تجاویز طلب کرلیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے لیے اپنی تجاویز کل بروز منگل، 13 جنوری، 3 بجے تک جمع کروائے۔
ایاز صادق نے مزید بتایا کہ 14 جنوری کو نامزدگیوں پر دستخطوں کی تصدیق اور گنتی کی جائے گی، جس کے بعد اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا اعلان کیا جائے گا۔
ایوان میں پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے کہا جو درخواست دی ہے آپ اس کی تصدیق کرلیں، ہمارے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی ہیں، ہمارے پاس 75 ارکان کے دستخط ہیں آپ نوٹیفکیشن کردیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر نے کہا
پڑھیں:
کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان کے ساتھ مفاہمت نہ ہوسکی ناراض ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ناراض گروپ اپنے مطالبات پر ڈٹ گیا، ناراض ارکان سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ناراض ارکان نے حکومت کے علاقہ کسی سے بھی مذاکرات سے انکار کردیا۔
ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے یقین دہانی چاہیے، ایک ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران خان کے خلاف ہوگا ہم حکومت کے پالیسیوں سے ناراض ہیں مرکزی قیادت کو بتایا دیا گیا ہے اور انھیں خط بھی لکھا گیا ہے لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، ناراض ارکان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔