قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا معاملہ، اسپیکر نے اہم اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے لیے پراسیس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
اسپیکر نے کہاکہ متعلقہ دستاویزات کی فراہمی کے بعد اب اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا پراسیس شروع کیا جا رہا ہے۔
اپوزیشن لیڈر تعیناتی کے لیے سسپیکر قومی اسمبلی نے دستخطوں کی تصدیق کے لیے اپوزیشن اراکین کو کل طلب کر لیا 14 جنوری شام 3 بجے اراکین کی گنتی عمل میں لائی جائے گی
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) January 12, 2026
اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا طریقہ کار ایوان میں پڑھ کر سنا دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے دستخطوں کی تصدیق کے لیے اپوزیشن اراکین کو کل طلب کرلیا۔ جس کے بعد 14 جنوری شام 3 بجے اراکین کی گنتی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں: شیر افضل مروت محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے پر عمران خان کے خلاف بول پڑے
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر رکھا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اپوزیشن لیڈر تعیناتی پراسیس شروع قومی اسمبلی وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر تعیناتی قومی اسمبلی وی نیوز اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی قومی اسمبلی کے لیے
پڑھیں:
قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔