امیر جماعت اسلامی کراچی نے وزیر بلدیات پر زور دیا کہ ٹاؤن چیئرمینوں کی شکایات کا ازالہ اور عوام کی مشکلات و پریشانیوں کو فی الفور دور کرنے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کیے جائیں، واٹر کارپوریشن، سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ کے ذمہ داران اور عملے کو اپنی ذمہ داریاں پوری طرح ادا کرنے کا پابند بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ اور رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینوں کے ہمراہ پیر کے روز وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے ان کے دفتر سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی اور واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن و سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی نا اہلی اور مسائل کے حل سے عدم دلچسپی کے باعث پیدا شدہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ ٹاؤن چیئرمینوں نے دونوں حکومتی اداروں کے حوالے سے درپیش مسائل اور شکایات کے انبار لگا دیئے اور تفصیل سے پوری صورتحال بیان کی۔ ملاقات میں واٹر کارپوریشن کے سی ای او اسد اللہ خان اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے طارق نظامانی و دیگر بھی موجود تھے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ اس سے قبل کی گئی کئی ملاقاتوں اور حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود مسائل حل نہیں ہو رہے اور عوام پینے کے صاف پانی، صفائی ستھرائی، کچرا نہ اُٹھانے، جگہ جگہ گٹر اُبلنے اور گندگی کے ڈھیر لگے رہنے جیسے مسائل سے دوچار ہیں جبکہ کھلے مین ہول بھی شہریوں کی زندگی کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں، سردی میں موسم میں بھی نصف شہرپانی سے محروم ہے، کچھ علاقوں میں مہینوں، مہینوں جبکہ بعض علاقوں میں تو بالکل بھی پانی نہیں آتا اور شہر کا سب سے بڑا مسئلہ اس وقت بھی پانی کا مسئلہ ہے۔ منعم ظفر خان نے وزیر بلدیات پر زور دیا کہ ٹاؤن چیئرمینوں کی شکایات کا ازالہ اور عوام کی مشکلات و پریشانیوں کو فی الفور دور کرنے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کیے جائیں، واٹر کارپوریشن، سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ کے ذمہ داران اور عملے کو اپنی ذمہ داریاں پوری طرح ادا کرنے کا پابند بنایا جائے۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینوں کی شکایات دور کرنے اور مسائل کے حل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ملاقات میں موجود دونوں حکومتی اداروں کے ذمہ داران کو ہدایات دیں کہ ٹاؤن و یوسی چیئر مینوں کی تمام شکایات کو دور کیا جائے، مانیٹرنگ کا موثر نظام بنایا جائے، پانی، سیوریج اور کچرا اُٹھانے کا مربوط نظام بنایا جائے، واٹر کارپوریشن میں 1800 کنڈی مین ہیں جبکہ ضرورت تقریباً 3 ہزار کی ہے، ٹاؤن و یوسی چیئرمین کی مشاورت سے اور متعلقہ علاقوں سے فوری طور پر کنڈی مینوں کو بھرتی کیا جائے۔ ناصر حسین شاہ نے مسائل کے حل اور شکایات کے ازالے اور عملدر آمد کی صورتحال کے جائزے کے لیے مزید فالو اپ میٹنگ کرنے کی بھی یقینی دہانی کرائی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: واٹر کارپوریشن ٹاؤن چیئرمینوں جماعت اسلامی وزیر بلدیات بنایا جائے سالڈ ویسٹ کے لیے

پڑھیں:

سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔

 ’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان