لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)  نے میدانی علاقوں میں برفباری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں کو غیر سنجیدہ اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹرکے ماہرین نے بتایا کہ ماہ جنوری کے آخری 15 دنوں کے دوران سردی کی شدت میں معمول کے مطابق اضافہ ہوگا اورصرف پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

18 جنوری سے ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواؤں کے سلسلے کے باعث آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔مغربی ہواؤں کی آمد کے نتیجے میں خیبر پختونخواہ کے متعدد علاقوں کے علاوہ مغربی بلوچستان اور خطہ پوٹھوہار میں بارش بھی متوقع ہے۔اگلے تین سے چار روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں معمولی اضافہ ہوگاخ پنجاب اورسندھ کے میدانی علاقوں میں شدید سردی کی لہراور دھند کی شدت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

صدر آصف زرداری اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ کل سے بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ جنوب کی طرف آنے والی سائبیرین ہواؤں کے باعث پاکستان کے شمالی علاقوں میں بھی شدید سردی کی لہر پیدا ہوگی۔ادارے نے متعلقہ محکموں کو پیشگی آگاہی دی ہے اور ضروری حفاظتی اقدامات پرعمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔این ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کے حوالے سے مصدقہ معلومات کیلئے این ڈی ایم اے کی “پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ” موبائل ایپ سے رہنمائی حاصل کریں تاکہ محفوظ اورمحتاط رہیں۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: علاقوں میں برفباری میدانی علاقوں میں ڈی ایم اے سردی کی

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل