پیپلزپارٹی کے احتجاج پر حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد وفاقی حکومت نے سپیلش اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس 2026 واپس لینے کی منظوری دیدی اور وزیراعظم نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کی سمری پر دستخط کر دیئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو آرٹیکل 89(2) کے تحت آرڈیننس واپس لینے کا مشورہ دیا گیاہے ، وزیراعظم نے صدر مملکت کو ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کی ایڈوائس بھیج دی ۔
اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس قومی پالیسی سےہم آہنگ نہ ہونے پر واپس لیا گیا، پیپلزپارٹی نے آرڈیننس جاری ہونے پر قومی اسمبلی اجلاس تو واک آؤٹ کیا تھا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق مذکورہ آرڈیننس 6 دیگر بلز اور 1 آرڈیننس کے ہمراہ ایوان صدر کو بھجوایا گیا تھا، سمریوں اور فائلوں کی منظوری ای آفس کے ذریعےدی جاتی ہے، ایوان صدر نے ای آفس کے ذریعے اجتماعی طور پر تمام بلز اور آرڈیننسز کی منظوری دی۔
ای آفس منظوری کے تناظر میں آرڈیننس جاری کر دیا گیا تھا، ایوان صدر سے فائلیں واپس پہنچی تو مذکورہ آرڈیننس پر صدر کے دستخط موجود نہیں تھے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ایس ای زیڈ آرڈیننس اب واپس لے لیا گیا ہے، ایس ای زیڈ آرڈیننس کو اب بل کی صورت میں پارلیمنٹ میں لایا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اکنامک زونز ترمیمی ا رڈیننس ا رڈیننس واپس واپس لینے
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔