data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر حیدر آباد فیاض حسین عباسی کی زیر صدارت کمشنر ہاؤس میں صوبائی اے ڈی پی اسکیم سندھ میں پبلک اسکولوں کا قیام (05 یونٹس) کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو محمد خان، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوالٰہیار، سپرنٹنڈنگ انجینئرز ایجوکیشن ورکس سرکل I اور II حیدرآباد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اور اپنے اپنے اضلاع میں قائم پبلک اسکولز کے ڈہانچے و مالی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں مٹیاری، ٹنڈومحمد خان، اور ٹنڈوالہیار میں قائم پبلک اسکولوں کے تکمیل میں سست روی کا جائزہ لیا گیا۔ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے اسکیموں میں غیر معمولی تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ پبلک اسکولز جیسی فلیگ شپ تعلیمی اسکیمیں کیوں تعطل کا شکار ہیں۔ متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹنڈو محمد خان پبلک اسکول میں اکیڈمک بلاک کی تعمیر مکمل ہوچکاہے، تاہم محکمانہ انکوائری اور ہینڈ اوور کے فیصلے نہ ہونے کے باعث عمارت تاحال استعمال میں نہیں آسکی ہے، جس کے نتیجے میں بلاک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ 2018ء سے باؤنڈری وال اور دیگر بلاکس کی حالت جوں کی توں ہے اور انکوائری مکمل ہونے تک ریٹیفیکیشن ممکن نہیں۔کمشنر حیدرآباد فیاض حسین نے ہدایت کی کہ مٹیاری اور ٹنڈوالٰہیار کے پبلک اسکولز کو ترجیحی بنیادوں پر فعال کیا جائے گا جبکہ ٹنڈو محمد خان کے کیس میں جاری ڈپارٹمنٹل انکوائری کے جلد فیصلے کے بعد فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ جو انفرااسٹرکچر موجود ہے اسے فوری طور پر فعال کیا جائے تاکہ مزید نقصان سے بچایا جا سکے اور فنانس ڈپارٹمنٹ کو انکوائری کی تکمیل کے بعد فوری طور پر فنڈز کے لیے تحریری طور پر رجوع کیا جائے۔
قاضی احمد ،سڑک حادثہ4افراد زخمی
قاضی احمد( نمائندہ جسارت )قاضی احمد نواب شاہ روڈ پر واقع جوناموری اسٹاپ پرشدید دھند کے باعث جانوروں سے بھرے ٹرک اور تیزرفتار کار میں آمنے سامنے سے تصادم ہوگیا، تصادم کے نتیجے میں کار مکمل طورپرتباہ ہوگئی جبکہ ٹرک الٹ گیا نتیجے میں 4 افراد زخمی اور ایک جانور ہلاک ہوگیا۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیاہے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم