پہلے گندم کی قلت پھر آٹا مہنگا کیا جاتا ہے،ڈاکٹریونس دانش
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(نمائندہ جسارت)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے ترجمان ڈاکٹریونس دانش نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کا بحران اور آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اب کسی انتظامی غلطی یا اتفاقی صورتحال کا نتیجہ نہیں رہا بلکہ یہ عوام کے خلاف ایک منظم معاشی ظلم اور کھلی جنگ کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر کب تک غریب آدمی دو وقت کی روٹی کے لیے ذلیل و خوار ہوتا رہے گا؟انہوں نے کہا کہ ہر سال یہی ڈرامہ دہرایا جاتا ہے۔ پہلے گندم کی قلت پیدا کی جاتی ہے، پھر آٹا مہنگا کیا جاتا ہے اور آخر میں افسر شاہی اور ذخیرہ اندوز مافیا اربوں کما کر بچ نکلتے ہیں، جبکہ حکومت صرف تماشائی بنی رہتی ہے۔ یہ نااہلی نہیں بلکہ مجرمانہ غفلت اور ملی بھگت ہے، جس کی قیمت عوام اپنی بھوک سے ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسان کو اس کی محنت کا پورا معاوضہ نہیں دیا جاتا اور شہری کو مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ فائدہ صرف ان عناصر کو ہوتا ہے جو سرکاری افسروں کی سرپرستی میں گودام بھر کر بیٹھے ہیں، ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں اور مصنوعی بحران پیدا کر کے قوم کا خون نچوڑتے ہیں۔انہوں نے حکومت سے براہِ راست سوال کیا کہ اگر ریاست میں قانون موجود ہے تو اس پر عمل کیوں نہیں ہو رہا؟ اگر انتظامیہ بے بس ہے تو پھر حکمرانی کا حق کس نے دیا؟ اور اگر سب کچھ علم میں ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کی جا رہی ہے تو یہ عوام سے کھلی دشمنی کے مترادف ہے۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ محض اجلاس، کمیٹیاں اور بیان بازی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے برابر ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ذخیرہ اندوز مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے، ذمہ دار افسران کو عہدوں سے ہٹایا جائے اور گندم و آٹے کی قیمتوں کو فوری طور پر عوام کی قوتِ خرید کے مطابق لایا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔