جامشورو ، دادو پولیس کے خلاف شہریوں کی احتجاجی ریلی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جام شورو(نمائندہ جسارت)جامشورو میں دادو پولیس کے خلاف شہریوں نے شہر کے شاہی بازار سے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی۔ احتجاجی ر یلی کی قیادت رحیم جمالی،ممتاز جمالی،محمد حسن جمالی،شبیر جمالی،عبدالغفور جمالی، اعجاز جمالی، گورنر جمالی، سیاسی و سماجی رہنما، ایس ٹی پی رہنما ساغر عالمانی، جے یو آئی کے رہنما مولانا انور بلیدی، سماجی رہنما ذوالفقار مگسی، دکاندار رہنما اصغر ناریجو مرتضیٰ کررہے تھے۔ ریلی کے شر کاء نے قاتل دادو پو لیس اہلکاروں کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے شہر کا گشت کرنے کے بعد جامشورو ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سا منے اوور ہیڈ برج پل کے نیچے دھرنا دیا۔ اِس موقع پر اْستاد رہنما حق نواز برہمانی،، پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے رہنما سید اَسد شاہ اور دیگر نے کہا ہے کہ دادو پو لیس نے شہر کی بہترین سماجی شخصیت، غریب عوام کے حمایتی نادر جمالی کو جعلی مقابلے میں قتل کر دیا ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھایہ جھوٹ پر مبنی ہے کہ یہ پولیس مقابلہ تھا۔ جبکہ اس انکاؤنٹر میں چھوٹے،بڑے پولیس اَفسران سبھی ملوث ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خلاف جوڈ یشل انکوا ئری کرائی جائے اور ان کے خلاف نادر جمالی کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی