کراچی سمیت ملک بھر میں یوم حضرت امیر معاویہ ؓ کراچی میں بڑی ریلی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260113-02-23
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اہلسنّت والجماعت کے زیراہتمام ملک بھرمیں یوم سیدنا امیرمعاویہؓ انتہائی عقیدت واحترام سے منایاگیا،22رجب المرجب یوم وفات خال المسلمین(مسلمانوں کے ماموں) برادرنسبتی امام الانبیاء،امیرالمومنین سیدنا امیر معاویہؓ بن ابی سفیانؓ کے موقع پر سیدنا امیر معاویہؓنے 64لاکھ 65ہزار مربع میل زمین پر خلافت کا نظا م قائم کیا سیدنا امیرمعاویہ ؓ کی بہن حضرت ام حبیبہؓ نبی اکرمؓ کی زوجہ اور امت کی ماں ہیں حضرت امیرمعاویہؓ کا دور خلافت اسلامی تاریخ کا روشن باب ہے ان کے مدبرانہ فیصلوں سے بھکری ہوئی امت متحد ہوئی ان کی وفات کے بعد دوبارہ امت میں وہ اتحاد و اتفاق آج تک قائم نہیں ہوسکا سیدنا امیرمعاویہؓ نے اسلامی تاریخ میں سب سے زیادہ فتوحات حاصل کیں وہ19سال تک خلیفہ رہے ان کے کارنامے آج بھی ہماری رہنمائی کے لئے کافی ہیں ان خیالات کااظہاراہلسنّت و الجماعت کے مرکزی صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی، صدر اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن علامہ رب نواز حنفی، جنرل سیکرٹری اہلسنّت و الجماعت علامہ تاج محمد حنفی، صدراہلسنّت و الجماعت گلگت بلتستان مولانا محفوظ الحق،مولانامحی الدین شاہ، مولانا عبدالرافع شاہ، مولانا انس اعظم، ترجمان کراچی مولانا عمر معاویہ، مفتی سیف الرحمن عباسی، مولانا شکیل فاروقی، مولانا عادل عمر، قاری عبد الوہاب، مولانا حمید سعدی، کامران فاروقی، قاری عبد الشکور نے تبت سینٹر میں مدح صحابہؓ مطالباتی جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ، حضور اکرم نے حضرت امیر معاویہؓ پر اعتماد کیا تھا، آج حضور اکرم کے ہر امتی کا بھی حضرت امیر معاویہؓ پر اعتماد ہے جو لوگ حضرت امیر معاویہؓ کی کردار کشی کی کوشش کر رہے وہ اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، صحابہ کرامؓ اسلامی عمارت کے ستون ہیں، ستون گرانے کی کوشش کرنیوالے عمارت کو گرانا چاہتے ہیں، آپؓ کی اسلام کیلئے قربانیاں نمایاں ہیں سیدنا امیر معاویہؓ کے امت مسلمہ پرعظیم احسانات ہیں، سب سے پہلے اسلامی جنگی بحری بیڑے کی بنیادرکھ کر روئے زمین پر اسلام کا پرچم ہر سو لہرا دیا، آپ کاتب وحی کے ساتھ ساتھ رازدار رسولؐ تھے، کچھ لوگ22 رجب المرجب کو امام جعفرصادق علیہؒ کایوم ولادت قرار دے کر خوشیاں مناتے اوراس خوشی کوکونڈے کانام دے کر پھیلایا ہوا ہے، جبکہ حقیقت کا اس سے دوردور تک کوئی واسطہ نہیں ہے اورنہ ہی 22 رجب امام جعفر صادقؒ کا یوم ولادت ہے، یہ رسم محض مسلمانوں کوگمراہ کرنے کی دشمنان صحابہ کی ایک سوچی سمجھی خطرناک سازش ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حضرت امیر معاویہ
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔