سپیکر نے کہا اچکزئی پرسوں اپوزیشن لیڈر بن جائینگے: اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ سپیکر نے کہا کہ محمود اچکزئی کا جمعرات کوبطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن ہو جائے گا۔ سپیکر ایاز صادق سے ملاقات میں پیپلز پارٹی ارکان بھی موجود تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے محمود خان اچکزئی کے نوٹیفکیشن کی یقین دہانی کروائی ہے، اگر محمود اچکزئی حکومت یا کسی جماعت سے بھی بات چیت کریں ہمیں کوئی اعتراض نہیں، جب بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کو اختیار دیا تو ہمیں بھی ان پر اعتماد ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔