میرپورخاص،پٹڑیوں کے نٹ بولٹ اور پلیٹیں چوری ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میرپورخاص سے کراچی جانے والی ریلوے پٹڑیوں کے نٹ بولٹ اور پلیٹیں چوری ہونے کا انکشاف ، حادثے کی صورت ہزاروں مسافروں کی جان کو خطرے کا اندیشہ ،اسسٹنٹ ریلوے انجینئر سے مؤقف معلوم کرنے پر موصوف بدتمیزی پر اتر آئے۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص سے حیدرآباد کراچی جانے والے ٹریک جونیجو کواٹر کے عقب میں موجود ریلوے پٹڑیوں کے نٹ بولٹ اور پلیٹیں نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے جونیجو کوارٹر میں رہائش پذیر بکری چرانے والے بچوں کی نشاندہی پر ایک سماجی ورکر نے سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو وائرل کردی جس پر صحافیوں کی ایک ٹیم نے مذکورہ جگہ پر جا کر اس کی ویڈیو بنائی اور اس حوالے سے ریلوے کے اسسٹنٹ انجینئر شاہد سے مؤقف جاننے کی کوشش کی رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ انجینئر شاہد کا کہنا تھا کہ میں میرپورخاص سے تعلق نہیں رکھتا نہ مجھے جونیجو کوارٹر کا پتا ہے اور تمھیں بڑی پریشانی ہے نٹ بولٹ نہ ہونے کی جس پر انہیں بتایا گیا کہ محترم اللہ نہ کرے کوئی حادثہ پیش نہ آجائے تو ان کا کہنا تھا کہ جاؤ مجھے پھانسی پر چڑا دو اور فون بند کردیا۔ واضح رہے کہ میرپورخاص سے حیدرآباد اور کراچی کے لیے روزانہ 6اپ ڈائون ٹرین چلتی ہیں جس میں ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں شہریوں نے وزیر ریلوے حنیف عباسی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میرپورخاص سے نٹ بولٹ
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔