پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام امریکی پابندیوں کے باعث 2014 سے بند ہے، ایران نے معاہدہ میں 10 سال توسیع کی، مزید دس سالہ توسیع کیلئے تیار ہے، مگر پاکستان گیس کی کم طلب اور امریکی پابندیوں کے باعث معاہدہ ختم کرنا چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ایران سے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ماورائے عدالت تصفیہ کے تحت ختم کر دے، ایران نے ختم کرنے کے بجائے معاہدہ میں دس سالہ توسیع پر اتفاق کیا ہے۔ پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام امریکی پابندیوں کے باعث 2014 سے بند ہے، ایران نے معاہدہ میں 10 سال توسیع کی، مزید دس سالہ توسیع کیلئے تیار ہے، مگر پاکستان گیس کی کم طلب اور امریکی پابندیوں کے باعث معاہدہ ختم کرنا چاہتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اس صورت معاہدہ میں توسیع چاہتا ہے کہ امریکا چھوٹ اور ایران گیس کی قیمت و حجم دونوں کم کرے۔ رپورٹ کے مطابق پائپ لائن معاہدے پر عملدرآمد میں ناکامی پر ایران کی قانونی کارروائی کے بعد سے دونوں ملک بیک ڈور سفارتی رابطے میں ہیں، معاملہ پاکستان کا دورہ کرنیوالی اعلیٰ ایرانی شخصیات کیساتھ بھی اٹھایا گیا۔

حکام نے بتایا کہ پاکستان نے امریکی پابندیوں کے باعث بہت پہلے ایران سے یہ معاہدہ ختم کرنے کا کہا تھا؛ علاوہ ازیں کم طلب کے باعث ملک میں گیس پہلے ہی وافر ہے، اسلئے قطر سے 2026 کیلئے ایل این جی کے سودے ختم کئے گئے؛ ایرانی گیس ایل این جی سے بھی مہنگی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ معاہدہ پر عملدرآمد کیلئے ماضی میں بھی امریکا سے چھوٹ مانگی گئی، مگر انکار کر دیا گیا۔ ایران کا دعویٰ ہے کہ منصوبہ پر اپنے حصے کا کام کر چکا، پاکستان نے ابھی شروع کرنا ہے۔ ترجمان امریکی دفتر خارجہ میتھیو ملر کہہ چکے کہ ایران کیساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنیوالے مضمرات سے خبردار رہیں، پاکستان پہلے بھی پاک ایران گیس منصوبے پر عملدرآمد کے متبادل ذریعے پر کام کی کوشش کر چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق متبادل منصوبہ کے تحت پاکستان گوادر تک ایل این جی پائپ لائن بچھانا اور اسے ایرانی سرحد تک توسیع دینا چاہتا تھا، مگر امریکی پابندیوں کے دباؤ پر منصوبہ ترک کر دیا گیا۔ قطر سے پاور سیکٹر کیلئے درآمد ایل این جی پوری طرح استمعال نہ ہوئی، جس کے نتیجہ وافر گیس کی صورت میں نکلا۔ حکومت نے پاور سیکٹر میں ایل این جی کا استعمال بڑھانے کیلئے زرعی و صنعتی شعبوں کو کم قیمت بجلی فراہم کرنے کا اعلان اور گھریلو و کمرشل صارفین کو نئے کنکشن دینے کیلئے دس سالہ پابندی ختم کی ہے۔ حکام نے بتایاکہ اس کا مقصد استعمال بڑھا کر ایل این جی کے فاضل ذخائر کا مسئلہ حل کرنا ہے، تاہم نئے کنکشن والے صارفین کو گیس ایل این جی کے ریٹ پر ملے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکی پابندیوں کے باعث پاک ایران گیس گیس پائپ لائن معاہدہ میں معاہدہ ختم سالہ توسیع ایل این جی توسیع کی دس سالہ گیس کی

پڑھیں:

اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب

پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔

اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے  کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔ 

لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق  صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔ 

ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔ 

چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کے بدلتے پینترے
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • خطے میں تنازعات کے پُرامن حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار