اسرائیل کی قبضہ مہم جاری، غزہ میں 2500 عمارتیں گرادیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی قبضہ مہم جاری ہے، غزہ میں بمباری سے بچ جانے والی 2500 عمارتیں گرادی گئیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق دو ماہ سے زائد عرصہ قبل جنگ بندی معاہدے پر دستخط کرنے کے باوجود اسرائیل نے غزہ میں کئی عمارتوں اور انفرااسٹرکچر کو تباہ کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ میں بیشتر عمارتیں اسرائیل کے زیرِ قبضہ یلو لائن میں تھیں جنہیں مکمل طور پر گرا دیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے دوران عمارتوں کو مسمار کرنا اسرائیل کا ایجنڈا ہے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے گزشتہ سال کی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ غزہ کی 80 فیصد عمارتیں لڑائی کے دوران تباہ ہوگئی ہیں جس سے زیادہ تر افراد بےگھر ہوئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔