کیا محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے والے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی نااہلی کے بعد سے اب تک اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کو نامزد کیا گیا تھا تاہم کئی ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نہیں ہو سکی۔ اب کہا یہ جا رہا ہے کہ رواں ہفتے اپوزیشن لیڈر تقرری ہو جائے گی۔
عمران خان کی جانب سے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے پر آغاز میں پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آئے تھے۔ بعض رہنماؤں کا خیال تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا تعلق پی ٹی آئی سے ہی ہونا چاہیے۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت بھی اس فیصلے پر اعتراض کر چکے ہیں اور کہتے ہیں کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اپوزیشن کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن اپوزیشن لیڈر ایک ایسی جماعت کا بنایا جا رہا ہے کہ جس کی صرف ایک نشست ہے سمجھ نہیں آ رہا کہ یہ کیسے فیصلے ہو رہے ہیں۔
بعد ازاں پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں نے محمود خان اچکزئی کے نام پر اتفاق کر لیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے لیے پراسیس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اسپیکر نے کہا کہ عمر ایوب کی نااہلی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی واپسی کی دستاویزات کی فراہمی کے بعد اب اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا پراسیس شروع کیا جا رہا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا طریقہ کار ایوان میں پڑھ کر سنایا جس کے مطابق آج یعنی 13 جنوری کو اپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے، جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے دستخطوں کی تصدیق کے لیے اپوزیشن اراکین کو کل طلب کرلیا جس کے بعد 14 جنوری شام 3 بجے اراکین کی گنتی عمل میں لائی جائے گی۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا اور بدھ کے روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری کر دی جائے گی۔
یاد رہے کہ محمود خان اچکزئی قلعہ عبداللہ چمن سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 266 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ ہیں اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ بھی ہیں، جبکہ پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تمام تر اختیارات بھی محمود خان اچکزئی کو دے رکھے ہیں۔
دلچسپ امر ہے کہ ماضی میں عمران خان اور محمود خان اچکزئی کے درمیان لفظی جنگ کا سلسلہ جاری رہتا تھا۔ عمران خان جلسوں میں محمود خان اچکزئی کی نقل اتارا کرتے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر کی قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے لیے
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی