سندھ طاس معاہدے کی معطلی پاکستان کے آبی حقوق اور خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
سندھ طاس معاہدے کی معطلی پاکستان کے آبی حقوق اور خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے: احسن اقبال ahsan iqbal WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی خطے کے امن اور پاکستان کے آبی حقوق کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔
احسن اقبال کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے نیشنل واٹر سکیورٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے بھی شرکت کی، اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی نے وزارت آبی وسائل کے تحت ایک خصوصی ورکنگ گروپ قائم کرنے اور 15 دن کے اندر قابلِ عمل سفارشات پلاننگ کمیشن کو پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہندوکش ہمالیہ ریجن میں 2011 سے 2020 کی دہائی کے دوران برف پگھلنے کی شرح میں 65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سیاچن گلیشیئر سالانہ 50 سے 60 میٹر کی رفتار سے پگھل رہا ہے جبکہ ہمالیہ کے پہاڑوں میں برف پگھلنے کی شرح 30 میٹر سالانہ تک پہنچ چکی ہے۔
وفاقی وزیر نے پانی سے متعلق پالیسیوں کو عملی منصوبوں میں ڈھالنے کے لیے فوری طور پر ٹیکنیکل ورکشاپ بلانے کی ہدایت دی، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث گلیشیئرز کے پگھلاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور 1960 سے اب تک گلیشیئرز کی 23 فیصد برف پگھل کر ضائع ہو چکی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو شدید اور طویل المدتی آبی بحران کا سامنا ہو سکتا ہے، دریاؤں کے بہاؤ میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال پاکستان کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے جبکہ پانی کا تحفظ ہی فوڈ سکیورٹی اور معاشی استحکام کی ضمانت ہے۔
انہوں نے وفاق اور صوبوں کے درمیان نیشنل واٹر پالیسی پر مکمل ہم آہنگی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ واٹر سکیورٹی محض ایک شعبہ نہیں بلکہ ملکی بقا اور خودمختاری کی بنیاد ہے، ٹاسک فورس پاکستان کو درپیش آبی چیلنجز کے مؤثر حل تجویز کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ پاکستان کا 80 فیصد پانی دریاؤں سے حاصل ہوتا ہے اور بڑھتی آبادی کے باعث ملک کو شدید آبی قلت کا سامنا ہے، اسی تناظر میں واٹر مینجمنٹ کے مالیاتی ماڈل کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا ہے کہ ملک میں نئے ڈیمز کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے، دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز پانی کے ذخائر میں اضافے کے لیے سنگِ میل ثابت ہوں گے، انہوں نے چیئرمین واپڈا، ارسا، نیشنل فلڈ کمیشن اور تمام صوبوں کو ہدایت کی کہ وہ ورکنگ گروپ کو اپنی ماہرانہ تجاویز فراہم کریں اور پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے واضح ٹائم ٹیبل مقرر کیا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعارف والا:گیس لیکج سے ہولناک آتشزدگی، ماں اور 2 کمسن بچیاں جاں بحق عارف والا:گیس لیکج سے ہولناک آتشزدگی، ماں اور 2 کمسن بچیاں جاں بحق این اے 175 مظفرگڑھ میں الیکشن شیڈول جاری کرنے سے متعلق کیس کی سماعت پر فیصلہ محفوظ امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی پاک بھارت جنگ: چین کا پہلی بار جے 10 سی طیارے کی کامیابی کا باضابطہ اعلان ٹرمپ نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فی صد ٹیرف نافذ کر دیا امریکا نے /2026 میں اب تک ایک لاکھ سے زائد ویزے منسوخ کردیے: طلبہ اور مجرمانہ ریکارڈ والے افراد نشانے پرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان کے احسن اقبال خطرہ ہے کے لیے
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی