آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، معروف کھلاڑی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایلیسا ہیلی بھارت کے خلاف آئندہ ملٹی فارمیٹ سیریز کے بعد تمام فارمیٹس سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گی۔
اس سیریز میں فروری اور مارچ کے دوران تین ون ڈے میچز اور ایک ٹیسٹ میچ شامل ہوگا۔
Alyssa Healy is set to retire from all cricket at the end of the summer: https://t.
ایلیسا ہیلی آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے والی دوسری خاتون کھلاڑی ہیں۔
انہوں نے اپنے طویل اور شاندار کیریئر میں وکٹ کیپر بیٹر کے طور پر ٹیم کو کئی تاریخی کامیابیاں دلوائیں اور عالمی سطح پر آسٹریلوی کرکٹ کا نام روشن کیا۔
Nobody did it like Alyssa Healy ❤️???? pic.twitter.com/wwvtxhIX6f
— Australian Women's Cricket Team ???? (@AusWomenCricket) January 13, 2026میگ لیننگ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایلیسا ہیلی نے آسٹریلوی ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی اور ان کی قیادت میں ٹیم نے اہم سیریز جیتیں۔
کرکٹ حلقوں میں ان کی ریٹائرمنٹ کو خواتین کرکٹ کے ایک سنہری دور کے اختتام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :