سندھ حکومت کا کسانوں کو اپنی تیار کردہ سرکاری سیڈ سستے داموں فراہم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
کراچی:
سندھ حکومت نے آئندہ نجی شعبے سے زرعی سیڈ خریدنے کے بجائے کسانوں کو اپنی تیار کردہ سرکاری سیڈ سستے داموں فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سندھ سیڈ کارپوریشن نے صوبے کی تمام زرعی زمینوں کی جیو مارکنگ کرانے کا بھی فیصلہ کر لیا۔
وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر کی صدارت سندھ سیڈ کارپوریشن کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری زراعت محمد زمان ناریجو، ایڈیشنل سیکریٹری ادریس کھوسو، ایم ڈی سندھ سیڈ کارپوریشن عبدالفتاح ھلیو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں سیڈ کارپوریشن کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ افسران کی جانب سے کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 352 ایکڑ زائد رقبے پر گندم کی کاشت کی گئی جبکہ مجموعی طورپر 2242.
حکومت سندھ کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان
ایم ڈی نے اجلاس کو بریفنگ دی کہ کاشتکاروں کو سستے دام پر گندم کے بیج کے 2170 بیگز فراہم کیے گئے، 295 من کپاس کی جننگ کی گئی ہے، اسی طرح فش پونڈز سے بھی آمدنی حاصل کی گئی ہے۔
سردار محمد بخش مہر نے بتایا کہ لینڈ گریبرز کے خلاف دو ایف آئی آر درج جبکہ گھوٹکی سے 120 ایکڑ زمین ناجائز قبضے سے واگزار کرا لی گئی ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ سندھ سیڈ کارپوریشن کی صوبہ بھر کی تمام زرعی زمینوں کی جیو مارکنگ کی جائے۔
سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ اس زمین کی حدود، رقبہ اور مقام جی پی ایس اور نقشوں کے ذریعے کمپیوٹر میں محفوظ ہوسکیں گے۔ انہوں نے ایم ڈی کو ہدایت کی کہ آئندہ صوبہ کے کاشتکاروں کو ایس ایس سی ذریعے سرکاری معیاری بیج سستے داموں پر فراہم کیے جائیں۔
وزیر زراعت سندھ کا کہنا تھا کہ اصلاحات کے ذریعے سندھ سیڈ کارپوریشن کو مالی و انتظامی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سندھ سیڈ کارپوریشن کی گئی ہے
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔