data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260113-08-29
لاہور (نمائندہ جسارت) ستھرا پنجاب اتھارٹی نے صوبہ بھر میں صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اتھارٹی اور اس کے ماتحت ایجنسیز کا مکمل تنظیمی ڈھانچہ تیار کر لیا۔لاہور سمیت صوبے کی تمام سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو 31 جنوری 2026 ء تک مکمل طور پر غیر فعال کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ستھرا پنجاب اتھارٹی اور صوبے کے 41 اضلاع میں قائم ایجنسیز کو یکم فروری 2026 سے باقاعدہ طور پر فعال کر دیا جائے گا، جبکہ اسی روز سالڈ ویسٹ ایجنسیز کو ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کر دیا جائے گا۔تنظیمی ڈھانچے کے تحت ستھرا پنجاب اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل کی سیٹ کو فعال کیا گیا ہے، جبکہ 3 ایڈیشنل ڈی جی، 17 ڈائریکٹرز، 16 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 38 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تعینات کئے جائیں گے۔اسی طرح صوبہ بھر میں ستھرا پنجاب اتھارٹی کے ماتحت 41 ایجنسیز کے لیے بھی تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دے دیا گیا ہے، جن میں 41 مینیجنگ ڈائریکٹرز، 41 ڈپٹی ڈائریکٹرز، 205 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور 205 تحصیل مینیجرز تعینات کئے جائیں گے، نان کارپوریٹ سٹاف کے طور پر 2189 فیلڈ مانیٹرنگ افسران جبکہ 41 مانیٹرنگ افسران کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جائے گی۔انتظامی امور کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ستھرا پنجاب اتھارٹی کے ذمے داران سیکرٹری بلدیات پنجاب کے ماتحت ہوں گے، جبکہ اضلاع میں سالڈ ویسٹ کے ذمے داران ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت کام کریں گے۔مالی اختیارات کے تحت اتھارٹی کا بجٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب منظور کرے گا جبکہ اضلاعی ایجنسیز کا سالانہ بجٹ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی منظوری سے پاس کیا جائے گا، نئے نظام کے نفاذ سے صوبے بھر میں صفائی کے انتظامات مزید مؤثر، شفاف اور مربوط بنائے جا سکیں گے۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے ماتحت

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار