کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، 1 جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو روند دیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
منگھوپیر تھانے کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
ایس ایچ او منگھوپیر نے بتایا کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 55 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ زخمی ہونے والے 45 سالہ صالح محمد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیںکراچی؛ بے لگام ہیوی ٹریفک آدھے گھنٹے کے دوران مزید 2 جانیں نگل گئی
کراچی میں ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق
کورنگی نمبر 4 میں بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق
پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور طارق کو گرفتار کر کے واٹر ٹینکر قبضے میں لے لیا ہے ، پولیس نے متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ شہر قائد میں صبح تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں خاتون (اسکول پرنسپل) جاں بحق جبکہ شوہر اور بیٹا زخمی ہوا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: واٹر ٹینکر
پڑھیں:
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔
تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔
ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔
پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟
توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔