پنجاب میں شدید دھند، متعدد موٹر ویز بند، ٹریفک کی روانی متاثر
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
لاہور: پنجاب میں شدید دھند کے باعث مختلف شاہراہوں اور موٹر ویز پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے۔ سینٹرل ریجن ترجمان کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11، کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال تک، ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ، اور موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک دھند کے باعث مکمل طور پر بند کردی گئیں ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ اس کے علاوہ موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر اور ملتان سے سکھر تک بھی دھند کی شدت میں اضافے کے سبب بند کر دی گئی ہیں، موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے کیونکہ شدید دھند میں لین کی خلاف ورزی سے بڑے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ترجمان نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دھند کے سبب حدِ نگاہ میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث ڈرائیوروں کے لیے سفر کرنا انتہائی خطرناک ہو چکا ہے، شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر کے لیے زیادہ محفوظ اوقات ہیں۔
ٹریفک حکام نے ڈرائیوروں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ فوگ لائٹس کا لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں، اگر کسی کو رہنمائی یا مدد کی ضرورت ہو تو وہ ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
راو دلشاد: محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے گلگت بلتستان روانہ ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف اور رانا ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
دورے کے دوران نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات