جعلی آرڈیننس لاکر صدر زرداری کے ساتھ باریک واردات ڈالی گئی، پلوشہ خان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹ کی مرکزی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ جعلی دوائیوں اور جعلی ڈگریوں کا سنا تھا لیکن اب جعلی آرڈیننس بھی آنے لگے ہیں، جعلی آرڈیننس لاکر صدر زرداری کے ساتھ باریک واردات ڈالی گئی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منظور احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ کل ایک آرڈیننس بغیر صدر کے دستخط کے جاری ہوا، صدر زرداری کو بھی دھوکا دیا گیا اور ان کے ساتھ باریک واردات ڈالی گئی، صدر کے نام سے آرڈیننس جاری ہوا انہیں خبر ہی نہیں، حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ یہ غلطی سے ہو گیا۔
پشاور: ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں ایف آئی اے کا پولیس کو بھیجا گیا جواب سامنے آگیا
پلوشہ خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی یہی مشورہ دے گی کہ ہوش کے ناخن لیں، پاکستان ایسی غلطیاں افورڈ نہیں کر سکتا، جو بھی ایسی غلطی کر رہا ان کو اپنی صفوں سے باہر نکالیں اور جعلی آرڈیننس کی فیکٹری کو بند کیا جائے۔ حکومت نے غلطی تسلیم کرکے آرڈیننس واپس لیا لیکن ایسی غلطیاں حکومتی اتحاد کے لئے نقصان دہ ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل شپنگ کارپوریشن کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے، سمجھ نہیں آتی انکو کون مشورے دیتا ہے، نجکاری پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے، پیپلز پارٹی اپنی آواز بلند کرے گی اور قوم کے سامنے حقائق لائے گی۔
امریکا میں بڑا کریک ڈاؤن، ایک لاکھ سے زائد افراد کے ویزے منسوخ
پی ٹی آئی کے کراچی میں سیاسی پاور شو پر تبصرہ کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ باغ جناح بہت بڑا پارک ہے جسے بھرنا پی ٹی آئی کے لئے مشکل تھا، پی ٹی آئی نے اسی وجہ سے سڑک پر جلسہ کیا۔
چوہدری منظور احمد نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں عوام کے ساتھ ڈاکہ مارا گیا ہے، بلیوایریا میں پی آئی اے کے دفتر کی بیس کروڑ روپے قیمت لگائی گئی اسی سے اندازہ کرلیں، پی آئی اے ایک سو پینتیس ارب کی دی گئی اسکی جائیدادیں ہی صرف دو سو ارب روپے کی ہیں، یہ چیزیں ہم کسی صورت نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹر پلوشہ خان نجکاری کمیٹی میں بھی ہیں انہوں نے پی آئی اے نجکاری پر کچھ دستاویزات مانگی لیکن نہیں دی گئیں، ہم حکومت کے ساتھ پارلیمنٹ میں ہیں باقی ہر حکومتی کام میں نہیں ہیں۔
جاوید بٹ کے قتل کیس: امیر فتح کی عبوری ضمانت منظور
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پلوشہ خان نے کہا پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی آئی اے کے ساتھ
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔