پشاور: ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں ایف آئی اے کا پولیس کو بھیجا گیا جواب سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں ایف آئی اے کا پولیس کو بھیجا گیا جواب سامنے آگیا، کیس کے ملزمان کا ایف آئی اے میں کوئی مالی یا سائبر کرائم ریکارڈ نہیں ملا۔
ایف آئی اے کے مطابق ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے ملزمان کا منی لانڈرنگ یا مالی جرائم کا کوئی ریکارڈ نہیں، ملزمان کے خلاف کوئی ایف آئی آر یا انکوائری بھی زیرِ التوا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے ڈاکٹر وردہ قتل کیس، مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ساتھی کے ہاتھوں ہلاک ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا مفرور ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ایبٹ آباد میں لیڈی ڈاکٹر کو کس طرح قتل کیا گیا، اہم انکشافات سامنے آگئےایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان سے متعلق کوئی خفیہ یا انٹیلی جنس معلومات دستیاب نہیں۔ سفری ریکارڈ، واچ یا اسٹاپ لسٹ کے لیے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر سے رجوع کیا جائے۔
واضح رہے کہ ڈی پی او ایبٹ آباد نے ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں ایف آئی اے کو خط لکھا تھا۔ پولیس نے نامزد ملزمان عبدالوحید، ندیم اور ردا جدون کی مالی تفصیلات طلب کی تھیں۔
پولیس نے ممکنہ مشکوک مالی لین دین، سفری تفصیلات اور واچ لسٹ اسٹیٹس مانگا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر وردہ قتل کیس ایف آئی اے
پڑھیں:
پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
پشاور:خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں بجلی کا طویل اور غیر معمولی بریک ڈاؤن شہریوں کے لیے عذاب بن گیا۔
شدید آندھی اور طوفان کے بعد شام تقریباً 6 بجے اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی۔
بجلی کی بندش کے باعث پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
گرمی اور حبس کے باعث گھروں میں موجود بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔
مزید پڑھیںپشاور سے کراچی تک نئی عوام ایکپریس ٹرین سروس شروع
شہریوں کا کہنا ہے کہ آندھی شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی تاہم طوفان کے خاتمے کے کئی گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ متعدد علاقوں میں لوگ رات گئے تک بجلی کی واپسی کے منتظر رہے۔
دوسری جانب پیسکو حکام کے مطابق طوفانی موسم کے باعث بجلی کے ترسیلی نظام میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے جس کے باعث مختلف فیڈرز متاثر ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیمیں بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں اور مرحلہ وار بجلی کی فراہمی بحال کی جا رہی ہے۔